سفرِ حج اور پاسپورٹ
عالمی کوروناوباکیوجہ سے دو سال سے سعودی عرب کے علاوہ دیگر ملکوں کے مسلمان فریضۂ حج ادا کرنے سے محروم ہیں۔ اِس عرصے میں بہت سے ایسے مسلمان مرد وعورت دنیا سے رخصت بھی ہوچکے جو اپنے دلوں میں حج کی تمنا لیے ہوئے تھے، اور اُس کے لیے پوری تیاری بھی کررکھی تھی۔
اب چونکہ کورونا کی وبا ختم ہورہی ہے، اور اُس کی پابندیاں بھی دھیرے دھیرے ختم کی جارہی ہیں، یہاں تک کہ اب حَرَم شریف میں زائرین کے کثیر تعداد میں اکٹھا ہونے اور سماجی فاصلہ (سوشل ڈیسٹنسنگ) کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
کورونا کی ختم ہوتی پابندیوں کو دیکھ کر امید لگائی جا رہی ہے کہ ۱۴۴۴ھ/۲۰۲۲ء میں تمام دنیا کے مسلمان حج کرسکیں گے۔ ان شاءاللہ
ہمارے ملک ہندوستان سے بھی سفرِ حج پر جانے کے لیے نومبر کے مہینے سے کارروائی شروع ہونے کا امکان ہے۔
سب سے پہلا کام حج کے لیے درخواست دینا یعنی آنلائن فارم بھرنا ہوتا ہے، فارم بھرنے کے لیے پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔
لہٰذا جو حضرات حج کا ارادہ رکھتے ہیں اور اُن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، وہ ابھی سے پاسپورٹ کی اپلائی کردیں؛ تاکہ حج کا فارم بھرنے میں دِقَّت نہ ہو۔
اعلان آنے کے بعد حج کافارم تقریباً دو سے ڈھائی مہینے یعنی دسمبر کے آخر یا ۱۵/ جنوری تک بھرا جائے گا، اور پاسپورٹ تقریباً ایک مہینے میں بن جاتا ہے، لہٰذا جنکے پاس پاسپورٹ نہیں ہے وہ پریشان نہ ہوں ابھی بنواسکتے ہیں۔
پاسپورٹ بنوانا بہت آسان ہے، اس کے لیے کم از دو دستاویز (آدھار کارڈ اور بینک پاس بوک) ہو تو زیادہ بہتر ہے، صرف آدھار کارڈ سے بھی بن جاتا ہے مگر بعض جگہ دو دستاویز مانگ لیتے ہیں۔ اور آدھار کارڈ کے ساتھ بینک پاس بوک کے علاوہ کوئی دوسری دستاویز (پین کارڈ، راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی وغیرہ اور بھی دستاویز) لگا سکتے ہیں، مگر بینک پاس لگانا آسان رہتا ہے۔
اِندونوں دستاویزات کی بنیاد پر سب سے پہلے پاسپورٹ آنلائن اپلائی کرکے اپنے نزدیکی پاسپورٹ آفس کا اپوائنٹمنٹ لے لیں۔
جو لوگ بھی موبائل بینکنگ یا نیٹ بینکنگ استعمال کرتے ہیں وہ پاسپورٹ آنلائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
پاسپورٹ آنلائن اپلائی کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے یوٹیوب پر جاکر ویڈیو تلاش کرکے دیکھ سکتے ہیں۔
لہٰذا عازمینِ حج (حج کاارادہ رکھنے والوں) کی ایک خدمت اس طرح بھی کی جاسکتی ہے کہ جو لوگ موبائل بینکنگ یا نیٹ بینکنگ استعمال کرتے ہیں وہ عازمینِ حج کا پاسپورٹ آنلائن اپلائی کرکے پاسپورٹ بنوانے میں اُن کی مدد کریں۔
یہ پوسٹ آگے بھی بھیجیں!
زین العابدین قاسمی
خادم جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرائچ
9670660363
ما شاء اللہ
ReplyDeleteماشاء اللہ الحمد للّٰہ
ReplyDelete