"سچ اور جھوٹ اسلام کی نظر میں" نامی کتاب کاہوا رسمِ اجراء
۶/جُمادی الاولیٰ ۱۴۴۳ھ مطابق ۱۱/دسمبر ۲۰۲۱ء دن سنیچر کو بعد نمازِ ظہر جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرائچ کے صحن میں ایک تقریب رسمِ اجراء منعقد ہوئی، جس میں ناچیز کی لکھی ہوئی کتاب سچ اور جھوٹ اسلام کی نظر میں کا رسمِ اجراء عمل میں آیا۔
تقریب کا آغاز حضرت قاری جنید احمد صاحب ہربسپوری کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، اور نعتیہ کلام جامعہ ہذا کے شعبۂ حفظ کے استاذ حضرت قاری عمار احمد صاحب نے پیش کی۔
پھر حضرت مفتی صہیب احمد صاحب قاسمی ناظم جامعہ اصحابِ صفہ نواب گنج، حضرت مولانا محمد سفیان صاحب قاسمی ناظرپورہ بہرائچ، حضرت مفتی عبداللہ صاحب قاسمی منوریہ بھوجہ اور حضرت مفتی محفوظ الرحمٰن صاحب قاسمی استاذ مدرسہ دارالعلوم عربیہ جلیلیہ فرقانیہ جرول نے کتاب کی مناسبت سےسچ اور جھوٹ کے عنوان پر قرآن کریم و احادیث شریفہ کی روشنی میں جامع اور پُراثر تقریریں کی، جب کہ درمیان میں حضرت مولانا امانت اللہ صاحب قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ مظہر العلوم نانپارہ نے بھی نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا، اور نظامت کے فرائض ناچیز نے انجام دئیے۔
اخیر میں حضرت مولانا عبد القیوم صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ کاشف العلوم نانپارہ کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا، دعا کے بعد حضرت والا ہی کے ہاتھوں سے سچ اور جھوٹ اسلام کی نظر میں نامی کتاب حاضرین میں تقسیم کی گئی۔
اس تقریب میں قرب و جوار کے علماء و حفاظ اور قصبہ نواب گنج کی عوام و خواص کافی تعدادمیں موجود رہے، جن میں سے کچھ افراد کے نام پیشِ خدمت ہے:
حضرت مولانا وصی اللہ صاحب قاسمی قاضی پورہ بہرائچ
حضرت مولانا محمد الیاس صاحب قاسمی مہتمم جامعہ مظہر العلوم نانپارہ
حضرت مولانا محمد داؤد صاحب قاسمی نائب مہتمم مظہر العلوم نانپارہ
حضرت مولانا محمد فرید صاحب قاسمی مظہر العلوم نانپارہ
حضرت مولانا صغیر عالم صاحب حلیمی مہتمم مدرسہ حلیمیہ سبیل السلام نانپارہ
حضرت مولانا سمیع الدین صاحب قاسمی مدرسہ حلیمیہ سبیل السلام نانپارہ
حضرت مولانا عبد الحکیم صاحب قاسمی مدرسہ فیض العلوم نانپارہ
حضرت مولانا رضوان احمد صاحب ندوی نانپارہ
حضرت مولانا محمد یوسف صاحب ناظم جامعہ رشیدیہ دارالرشاد نبیا شاہ محمد پور نانپارہ
حضرت مولانا محمد صدام صاحب قاسمی مدرسہ رشیدیہ قاسم العلوم بنکسہی
حضرت قاری اشتیاق احمد صاحب مدرسہ رشیدیہ قاسم العلوم بنکسہی
حضرت حافظ علیم الدین صاحب کنڈہ
حضرت حافظ عبدالوحید صاحب نانپارہ
حضرت حافظ محمد ذاکر صاحب نواب گنج
حضرت حافظ محمد عمار صاحب نواب گنج
عزیزم مولوی محمد شعیب سلمہ نواب گنج
عزیزم حافظ محمد نسیم سلمہ نواب گنج
محترم جناب الحاج لطف الرحمٰن صاحب عرف معطی سابق پردھان نواب گنج
محترم جناب الحاج شکیل احمد صاحب نواب گنج
محترم جناب الحاج شمیم احمد صاحب نواب گنج
محترم جناب عبد الحکیم صاحب نواب گنج
محترم جناب عبد اللطیف صاحب نواب گنج
محترم جناب عبد الحلیم صاحب صدر جامعہ ہذا نواب گنج
محترم جناب نفیس احمد صاحب نواب گنج
محترم جناب ڈاکٹر شکیل احمد صاحب نواب گنج
محترم جناب ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب نواب گنج
اور بھی بہت سےحضرات اور جامعہ ہذا کے طلبہ بھی موجود رہے۔
سچ اور جھوٹ اسلام کی نظر میں نامی کتاب مفت تقسیم کرنے کے لیے چھپوائی گئی ہے؛ اس لیے جو حضرات مدرسہ آسکتے ہوں وہ یہاں آکر یہ کتاب حاصل کرسکتے ہیں، اور جو حضرات دور کے ہیں وہ میرے پرسنل پر اپنا پتا بھیج دیں ان شاءاللہ ڈاک سے روانہ کردیا جائے گا۔
پی ڈی ایف کے خواہشمند حضرات بھی پرسنل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
🖊️زین العابدین قاسمی
خادم جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرائچ یوپی
9670660363