حج ۱۴۴۳ھ/۲۰۲۲ء کے لیے آنلائن فارم بھرنا شروع
حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر سرکلر جاری کرکے اعلان کردیا ہے کہ حج ۲۰۲۲ کے لیے آنلائن فارم بھرنے کی شروعات کردی گئی ہے۔ اور اس کے لیے ویب سائٹ پر ہی حج فارم کا آپشن کھول دیا گیا ہے۔
حج کے فارم یکم نومبر ۲۰۲۱ سے ۳۱/ جنوری ۲۰۲۲ یعنی تین مہینے تک بھرے جائیں گے۔ لہٰذا جن کے پاس پاسپورٹ نہ ہوں وہ ابھی بنواکر آسانی سے فارم بھر سکتے ہیں۔
نیز حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکلر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ بک لیٹ بھی اپلوڈ کرکے بہت ساری تفصیلات پیش کردی ہے۔ مثلاً:
۱) حج کا فارم بھرنے کے لیے شرط ہے کہ ۶۵/ سال سے زائد نہ ہوں۔
۲) ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ پانچ لوگ ہو سکتے ہیں۔
۳) سفرِ حج کی مدت ۳۶ سے ۴۲ دن کے درمیان رہے گی۔
۴) پہلی قسط اکیاسی ہزار روپے (۸۱۰۰۰) جمع ہوگی۔
۵) کل خرچ تخمیناً گرین کٹیگری کا چار لاکھ سات ہزار روپے (۴۰۷۰۰۰) اور عزیزیہ کٹیگری کا تین لاکھ پینتیس ہزار روپے (۳۳۵۰۰۰) رکھا گیا ہے۔
یہ بھی واضح کردیا ہے کہ یہ کوئی حتمی خرچ نہیں ہے؛ بلکہ ایک اندازہ کے طور پر بتایا گیا ہے، جس میں حالات کے پیش نظر کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے۔
حج کے فارم صرف آنلائن بھرے جائیں گے، اور اس کی فیس تین سو روپے ہے، اور فیس کی ادائیگی بھی آنلائن ہی ہوگی۔ آنلائن فارم کوئی بھی بھر سکتا ہے۔
حج کا فارم آنلائن بھرنے کا طریقہ جاننے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جاکر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
حج کافارم بھرنے کے لیے:
پاسپورٹ کا پہلا اور آخری صفحہ
آدھار کارڈ
بینک پاس بوک
حالیہ تصویر
موبائل نمبر
ضروری ہے۔
نوٹ: حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مجھے مُعلِّمُ الحُجّاج (حج ٹرینر) کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، لہٰذا میری کوشش رہتی ہے کہ میں عازمینِ حج کی ہر ممکن خدمت کروں۔
لہٰذا سفرِ حج کا ارادہ رکھنے والے حضرات مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ میں حج کا فارم بھرنے سے لے کر آخر تک ہرموڑ پر آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔ ان شاءاللہ
زین العابدین قاسمی
خادم جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرائچ یوپی
9670660363
No comments:
Post a Comment