Sunday, December 3, 2023

حج ۱۴۴۵ھ/2024


حج ۱۴۴۵ھ/2024

حج 2024 کی پالیسی تیار ہوچکی ہے، حج کمیٹی  آف انڈیا کی آفیشیل ویب سائٹ پر بھی تبدیلیاں جاری ہیں، امید کی جارہی ہے کہ دسمبر 2023 کے اِسی پہلے ہفتے میں حج کا فارم بھرنے کا اعلان آجائے گا۔

جو حضرات آنے والے سال میں حج کے مقدس سفر پر جانا چاہتے ہیں وہ یہ 👇🏻 چیزیں تیار رکھیں!
۱) پاسپورٹ 
۲) کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ
۳) بینک پاس بوک
۴) پین کارڈ
۵) بلڈ گروپ (خون جانچ کی رپورٹ

جن لوگوں کا پاسپورٹ نہیں بنا ہے وہ ابھی بنوا سکتے ہیں، پاسپورٹ بننے میں ایک سے ڈیڑھ مہینے کا وقت لگتا ہے، اور فارم بھرنے کا وقت بھی تقریباً ڈیرھ دو مہینے تک رہے گا اس لیے ابھی پاسپورٹ کے لیے اپلائی کروالیں!

پاسپورٹ بنوانے کے لیے سب سے آسان یہ تین آئی ڈی ہوتی ہیں:
(۱) آدھار کارڈ (آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک ہونا ضروری ہے)
(۲) پین کارڈ
(۳) بینک پاس بوک

متعلقہ تھانے میں ویری فائی کے لیے تین ڈاکیومینٹس دینے پڑتے ہیں:
(۱) پریوار رجسٹر کی نقل (جو سیکریٹری سے حاصل کی جاتی ہے)
(۲) پریچے پتر (پہچان پتر جو پردھان/چئیرمین/وارڈ ممبر/بی ڈی سی یا ممبر ضلع پنچایت میں سے کسی کے دستخط سے تصدیق شدہ ہو)
(۳) بیان حلفی (جو تحصیل/کچہری کے کسی وکیل سے بنوالیں)

حج کا فارم بھروانے کے لیے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں، فارم بھرنے سے لے کر حج کے لیے روانگی تک مکمل رہنمائی کرتا رہوں گا۔ ان شاءاللہ

زین العابدین قاسمی
خادم جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرائچ یو۔پی
9670660363

No comments:

Post a Comment