حج ۱۴۴۵ھ/2024 کے لیے آنلائن فارم بھرنا شروع
*انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم*
حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے آفیشیل ویب سائٹ پر حج کا فارم بھرنے کے سلسلے میں اعلان شائع کردیا ہے۔
اِس اعلان کے مطابق حج کے فارم ۴/دسمبر سے ۲۰/ دسمبر تک بھرے جائیں گے۔
حج کا فارم وہی لوگ بھر سکتے ہیں، جن کے پاسپورٹ کی میعاد ۳۱/جنوری ۲۰۲۵ کے بعد تک ہو، لہٰذا جن کے پاسپورٹ کی مدت اِس سے پہلے ختم ہورہی ہو وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروالیں.
اِمسال بھی تمام ہندوستانی حاجیوں کی رہائش مکہ مکرمہ کے عزیزیہ علاقے ہی میں رہے گی۔
امسال ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ پانچ لوگ ہوسکتے ہیں۔
فارم بھروانے کے لیے یہ چیزیں ہونی چاہیے:
۱) موبائل نمبر
۲) ای میل آئی ڈی (یہ ضروری نہیں ہے)
۳) پاسپورٹ (جس کی میعاد ۳۱/ جنوری ۲۰۲۵ کے بعد تک ہو)
۴) ایک فوٹو
۵) بینک پاس بک
۶) خون جانچ کی رپورٹ
۷) کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز کی سرٹیفیکیٹ
۸) وارث کی مکمل تفصیل (نام، والد کا نام، پتہ، موبائل نمبر، حاجی سے اس کا رشتہ)
۹) آدھار نمبر (یہ ضروری نہیں ہے)
۱۰) پین کارڈ نمبر
نوٹ: بینک پاس بک اور پین کارڈ نمبر گروپ کے کسی ایک فرد کا ہونا بھی کافی ہے۔
فارم بھروانے کے لیے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں، کوئی فیس نہیں پڑے گی۔
زین العابدین قاسمی
خادم جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرائچ
9670660363
No comments:
Post a Comment